پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق سینیٹرسردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کے نام پر3برسوں سے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ،پارلیمنٹ کی بجائے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جمہوری اقدار کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے پی ڈی ایم اسلام آباد میں دھرنا دے کر موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرے گی ،عمران خان کابینہ کی اکثریت چوروں پر مبنی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ عمران خان نے برسراقتدار آکر یہ ڈرامہ رچایا کہ میں ریاست مدینہ کی طرز پر ملک میں امن اور گڈ گورننس لاﺅںگا مہنگائی کا خاتمہ ہوگا عوام گھبرائے نہیں انہیں جلد ریلیف دونگا لیکن تین سال گزرنے کے بعد پاکستانی عوام نے عمران خان کا جھوٹ پکڑ لیا انہوں نے قوم سے خطاب میں یہ خوشخبری سنائی کے اربوں روپے عوام کی ریلیف کیلئے رکھے ہیں لیکن دوسری جانب پیٹرولیم اور بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے چینی ،آٹے سمیت روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور خودکشیوںکی تعداد میں اضافہ ہورہاہے عمران خان کے وزراءاور ان کے دوستوں نے ملک کو اربوں روپے کا بدعنوانی کرکے نقصان پہنچایا جہانگیر ترین نے 90ارب روپے کا چونا لگایا ایک وزیر نے 16ارب روپے کا چھونا لگایا جبکہ ایک وزیر کو داسو ڈیم کا ٹھیکہ دے کر کھلی چھوٹ دے دی ،پی ڈی ایم جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جلد اسلام آباد میں دھرنا دے کر موجودہ کرپٹ، اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دینگے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف گزشتہ 3برسوں میں انتقامی کارروائی عوام کے سامنے ہیں ججز کو دباﺅ میں لاکر انہیں سزا دینے کی دھمکیاں دی جس کا ججز نے برملا اظہار بھی کردیا ہے۔