ٹی ایل پی معاہدہ،آئین اور قانون کے مطابق ہوا،عدالت جب بلائے گی پیش ہونگا،علی محمد خان

220

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی سے جو بھی معاہدہ ہوا، آئین اور قانون کے مطابق ہوا، سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی، میں پیش ہونگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی، میں پیش ہونگا۔ ٹی ایل پی کو پابند کیا کہ آئندہ جو بھی سرگرمی کرے آئین اور قانون کے اندر رہ کر کرے، وزیراعظم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کے پیچھے کھڑے رہے جبکہ آرمی چیف نے اپنا کردار ادا کیا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں علما کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماﺅں نے کردار ادا کیا۔