عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

345

رائیونڈ: سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مر حلہ حضرت مولانا ابراہیم کی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

 نماز فجر کے بعد حضرت مولانا عبد اللہ خورشید نے کہا کہ تبلیغی جماعت کا بنیادی مقصد ہر مسلمان کا کلمہ سیدھا اور کلمہ لوگوں کے دلوں پر نقش کرنا ہے، اللہ رب العزت کا حکم ہے، امر باالمعروف اور نہی عن المنکر اسلام میں جنت کی کنجی اور اسلام کا دارومدار ہے اس کو مت چھوڑنا، قرآن پاک انسان کی ہر مشکل اور پریشانی کا ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ رب العزت نے1400سوسال قبل ہی امت محمدیہ کے دکھوں کا مداوا کر کے تمہیں اس کی تلاوت اور اس کا حافظ بننے کا ارشاد فرمایا لیکن انسان اللہ تعالی کی نعمتوں سے غافل اور نا شکرا ہے۔

مولانا عبداللہ خورشید کا کہنا تھا کہ  تبلیغی مرکز یا اجتماع خالص اللہ کی رضا اور اس کے دین کو دوسروں تک پہنچانا دوزخ کا ایندھن بننے سے بچا کر جنت کے راستہ پر ڈالنا ہے، اجتماع کو سال بھر کی عبادت اور دوسروں کو ایمان کی طرف لانے اور دوسروں کونمازی بنانے، کلمہ کی دعوت دینے والوں کی سال بھر کی کمائی اللہ تعالی کے دربار میں پیش کرنا ہے۔

حضرت مو لانا ابراہیم نے لاکھوں اہل ایمان کے ساتھ اجتمائی دعا کرائی جس کے ساتھ ہی تبلیغی اجتماع کا پہلا مر حلہ اختتام پذیر اور شرکا کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا۔