لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن

341

لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کا پنجاب بھر میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن،پنجاب کے 7 اضلاع میں ٹیموں کے چھاپے 9 کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کو آگاہ کیا گیا کہ مختلف اضلاع میں ٹریفک اہلکار ایک چالان پرت پر دو سے تین چالان کرتے ہیں جس میں ایک چالان کی رقم خزانے میں جبکہ باقی چالانوں کی رقم اہلکار خود ہڑپ کر رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران روڈ کرپشن کے دوران کروڑوں روپے اکٹھا کر چکے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے ویجلنس ٹیموں اور متعلقہ ڈی ٹی اوز کو تمام ریکارڈ چیک کر کے رپورٹ دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس دوران انکشاف ہوا کہ اہلکاروں کی جانب سے خوشاب ، گجرات ، سرگودھا ،نارووال ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں متعدد کیس پکڑے گئے جس پر گجرات سے ظہیر ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سیالکوٹ سے رانا غلام عباس انسپکٹر اور محمد ارشد ہیڈکانسٹیبل، سی طرح نارووال سے یسین ASI اور احسان اللہ کانسٹیبل جبکہ منڈی بہاؤالدین سے محسن STA کومقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا اورخوشاب سے سیف الرحمان ٹریفک وارڈن اور نصراللہ JTW جبکہ سرگودھا سے اعظم ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے -اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کا کہنا ہے کء کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کا ریکارڈ چیک ہو گا اور اس میں متعلقہ اضلاع کے ڈی ٹی او ز سے بھی جواب طلب کیا جائے ۔