الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کے پیش کیاجارہا ہے، فردوس عاشق

236

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسر کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کے پیش کیاجارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسے سپریم کورٹ تک لے کرگئے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آراو اور ڈی آر او سے متعلق سیکڑوں درخواستوں کے حوالے سے بات کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان افسران سے متعلق ہمارے تحفظات درست تھے۔