سی ایس پی انٹر اسکواڈ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کنگز نے جیت لیا

512

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس پی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام سی ایس پی انٹر اسکواڈ سپر سکس بوائز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں چار ٹیموں سی ایس پی قلندرز،سی ایس پی کنگز،سی ایس پی سلطان اور سی ایس پی گلیڈی ایٹر زنے شرکت کی۔ سی ایس پی کنگز نے عمدہ کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں سی ایس پی سلطان کو شکست ہوئی جبکہ سی ایس پی گلیڈی ایٹرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سی ایس پی قلندرز کے احمد ارشد،جان محمد اور احمد عالمگیر،سی ایس پی گلیڈی ایٹرز کے نذیر احمد ،عبدالرافع اور عزیز اللہ خان ،سی ایس پی سلطان کے زوہیب شکیل ،عبداللہ ہارون اور اللہ ڈوایا جبکہ سی ایس پی کنگز کے سفیان خرم ،بلاول سید اور رافع اللہ ننگیالی نے اپنے عمدہ کھیل سے سی ایس پی ایوارڈ جیتا۔ اے سی سی لیول ٹو کوچ عاصم انصاری مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر خرم سعید ،ہیڈ کوچ سی ایس پی خان شیر ،کوچز منان کاکڑ ،ہادی مجلسی،ایم شہر یار اور کامران خان بھی موجود تھے۔