پاکستان پریمئر فٹبال لیگ،ایوی ایشن اور ائرفورس کی کامیابی

334

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ائرفورس نے اپنے، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے، گزشتہ روز میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی گئے پہلے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسلم کلب چمن کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا دیا، وقفے تک مسلم کلب کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 0-1 گول سے برتری حاصل تھی او ر دوسرے ہاف میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2 گول کرکے مقابلہ 1-2گول سے جیت لیا۔دوسرے میچ میں پاکستان ائرفورس نے پاکستان نیوی کو 0-3 گول سے شکست دی، وقفے تک پاکستان ایئرفورس کو پاکستان نیوی کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہا ف میں پاکستان ائرفورس نے مزید2 گول کرکے مقابلہ 0-3 گول سے جیت لیا، پاکستان ائرفورس کی جانب سے صمد نے 2 گول اور محمد مجاہد نے ایک گول کیا۔ پاکستان نیوی کے کھلاڑیوں نے میچ میں مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔