کے ایچ اے کے ساتھ ہاکی کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،سیکرٹری اسپورٹس

565
سیکرٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی کا کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کا اچانک دورہ ۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر قومی کھیل کی بحالی کا مشن جاری رہے گا۔ اختر عنایت بھرگڑی حکومت سندھ کے سیکریٹری برائے محکمہ کھیل و یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے فوراً بعد اچانک کراچی ہاکی ایسوسی ایشن (کے ایچ اے) اسپورٹس کمپلیکس پہنچ کر سب کو حیران کردیا، اختر عنایت بھرگڑی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پہنچے تو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور بین الصوبائی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے انڈر 17 ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لیے محکمہ کھیل سندھ کی سلیکشن کمیٹی کے نامزد کنوینئر سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے اسپورٹس کمپلیکس میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کچھ دیر انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا، اس موقع پر حیدر حسین نے انہیں اسپورٹس کمپلیکس میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کے ایچ اے میں جاری انٹر کلب ہاکی چمپین شپ کی تفصیلات اور حکومت سندھ کی جانب سے کے ایچ اے میں بلو آسٹرو ٹرف کی تنصیب اور ہوسٹل کی تعمیر کے حوالے سے اب تک کی کاوشوں سے آگاہ کیا، اختر عنایت بھرگڑی نے کہا کہ اپنے عہدے کا چارچ لینے کے فوراً بعد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے اچانک دورے کا مقصد یہاں کے انتظامات کا جائزہ لینا ٹھا، اسی طرح محکمہ کھیل و یوتھ افیئر کے زیر انتظام دیگر اسپورٹس کمپلیکس اور مراکز کا بھی دورہ کرونگا، کے ایچ اے کی انتظامیہ جس احسن طریقے سے اسپورٹس کمپلیکس کی دیکھ بھال کررہی ہے یہ قابل تعریف عمل ہے، کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، قومی کھیل کی بحالی کے لیے سابق سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سید امتیاز علی شاہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی بحالی کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی کوشش کو کامیاب کرانا ہماری اولین ترجیح ہے، سندھ میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی گراس روڈ لیول پر فروغ اور بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔