سرائیکی شاعر کو محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے علاج کرانے کی پیشکش

264

سندھ حکومت نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا علاج کروانے کی پیشکش کی ہے.

پنجاب کے ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کی بیماری و کسمپرسی کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹیس لے لیا اور سندھ کے وزیر ثقافت  سردار علی شاہ کو شاکر شجاع آبادی کا علاج کروانے کی ہدایات کی ہیں-

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار شاھ نے اعلان کیا ہے کہ معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کے لیے مکمل خرچہ سندھ حکومت کرنے کو تیار ہے. سردار شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جب چیئرمین بلاول صاحب کو شاکر شجاع آبادی کی طبیعت کی ناسازی کا علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ شاکر سرائیکی وسیب کی شان ھے اور ھمارا سرمایہ ھے. اس کا علاج سندھ حکومت کروائے۔ محکمہ ثقافت سندھ,شاکر صاحب کے علاج یا مالی مدد کے لیئے حاضر ہے۔