اینٹی گٹکا ماوا سیل کی 24 گھنٹے کی کاروائیاں

521

اینٹی گٹکا ماوا سیل کی 24 گھنٹے کی کاروائیاں، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی ھدایت پر اینٹی گٹکا ماوا سیل ضلع کیماڑی کے سربراہ ایس پی بلدیہ ڈویڑن کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کی سربراھی میں ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کا گٹکا ماوا تیار/فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف پھرپور ایکشن جاری۔

کیماڑی پولیس کاروائیوں کے دوران مضر صحت گٹکا ماوا تیار/فروخت کرنے والے 07 ملزمان گرفتار اور 1 ملزم فرار ہوگیا۔گرفتار ملزمان میں چھوٹے/بڑے پیمانے پر گٹکا/ماوا تیار اور فروخت کرنے والے ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاریاں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف تھانہ موچکو چیک پوسٹ، پاک کالونی، موچکو اور ڈاکس سے عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان سے 1560 تھلیاں تیار/انڈین گٹکا ماوا، نقدی، 82 کلو 100 گرام تمباکو، جیلانی ؤڈر، اور گٹکا ماوا تیار/ پیک کرنے والا مختلف سامان برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان گٹکا ماوا فروش اور چھوٹے بڑے ڈیلر بھی شامل ہیں۔