محمد حفیظ نے کامیابی سکیورٹی فورسز کے نام کردی

94

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح سکیورٹی فورسز کے نام کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر جہاں ٹویٹر پر ’سکیورٹی‘ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی فتح کو سکیورٹی فورسز کے نام کردیا۔محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔ پروفیسر نے مزید لکھا کہ ’شاباش لڑکوں ٹرافی کے لیے محنت جاری رکھیں، انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔