نااہل شخص کو صدر نیشنل بینک تعینات کیا‘مطلوبہ ڈگری والا نظرانداز

231

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل2 رکنی بینچ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو عہدے سے فارغ کرنے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل صفائی سید وقار نے عدالت کو بتایا سنگل رکنی بینچ نے میرٹ پر فیصلہ دیاجن کے پاس مطلوبہ ڈگری تھی ان کو نظرانداز کر کے ایک نااہل شخص کو صدر نیشنل بنک تعینات کیا گیا۔ اپیل کنندہ نیشنل بینک کے چیف آرگنائزر سٹاف یونین لطیف قریشی اور طارق بدر اپنے وکیل جی ایم چودھری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ودود قاسم عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل بینک کے وکیل کے دلائل پر اتفاق کرتا ہوں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ صدر نیشنل بینک اور چیرمین گورننگ بورڈ نے اپیل فائل نہیں کی۔وزارت فنانس اور نیشنل بینک نے اپیل فائل کی مگر متاثرہ فریق نہیں ہیں، آپ میرٹ پر دلائل ۔ آج نیشنل بینک کے وکیل مخدوم علی خان جوابی دلائل دیں گے، عدالت نے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔