مصر میں امن قائم کردیا‘ انسداد دہشت گردی کا قانون ختم‘ جنرل سیسی

243

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصری صدر جنرل سیسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ دہشت گردی سے لڑنے کے لیے کیا تھا،تاہم اب امن قائم ہونے کے بعد اسے ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر سیسی نے ایمرجنسی کے وسیع تر اختیارات کا استعمال اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے کیاتھا۔یاد رہے کہ مصر کے قبطی گرجا گھروں میں 2بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد اپریل 2017 ء میں صدر سیسی نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ ان حملوں کی ذمے داری داعش سے وابستہ ایک گروپ نے قبول کرلی تھی۔ دھماکوں کے 3ماہ بعد ہنگامی اقدامات نافذ کیے گئے تھے اور ہر برس ان کی تجدید بھی ہوتی رہی۔