یورو پول کی ڈارک ویب کے خلاف کارروائیاں‘ 150افراد گرفتار

212

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈارک نیٹ آن لائن مارکیٹ کے خلاف کئی ممالک میں چھاپوں کے نتیجے میں 150افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یوروپول کے مطابق ان افراد کے قبضے سے ڈھائی کروڑ یورو سے زائد کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ڈارک ہن ٹور نامی یہ منظم آپریشن یوروپول نے بیک وقت کئی ممالک میں مکمل کیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان منظم چھاپوں کے نتیجے میں امریکا میں 65، جرمنی میں 47 اور برطانیہ میں 24 افراد حراست میں لیے گئے۔ یہ افراد غیر قانونی اشیا کی آن لائن فروخت میں ملوث تھے۔