جرمنی میں نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس

134

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ چانسلر مرکل گو کہ اس نئی پارلیمان کا حصہ نہیں ہیں، تاہم نئی حکومت کے قیام تک وہ نگران چانسلر کے طور پر کام جاری رکھیں گی۔ 26 ستمبر کو ہوئے عام انتخابات میں سینٹر لیفٹ جماعت ایس پی ڈی کو معمولی برتری حاصل ہوئی تھی اور اب یہ جماعت دیگر جماعتوں سے بات چیت میں مصروف ہے۔