امریکا نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

98

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔ 2020 ء کی ابتدا میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم کی گئیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے امریکا جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکا بھی پیش کر دیا ہے۔ نئے قوانین اور پابندیوں میں نرمی کا اطلاق8 نومبر سے ہوگا۔ امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہو گا۔