روس میں کورونا سے حالات سنگین‘ 1100ہلاک

151

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی ریکارڈ تعداد نے حکام کو پریشان کردیا۔ 24گھنٹے کے دوران مزید 1100سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ روس میں اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 29ہزار سے زائد ہو گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 446 نئے کیس سامنے آئے،جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد بھی 81 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی۔ روس کے لیے عالمی وبا کے دوران اکتوبر اب تک انتہائی ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ عالمی وبا کے دور میں ملازمت کے مواقع کم ہوئے ہیں اور 10کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ماسکو میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ حکومت نے وبا کے تیزی سے بے قابو ہونے کے پیش نظر نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملک گیر شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران ملک بھر تجارتی مراکز رہیں گے۔