تُرک محافظوں نے 35مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا

132

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے ساحلی محافظون نے چناق قلعے کے آئیوجیک ضلع کے کھلے سمندر میں بے یارو مدد گار 35مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا۔ انقرہ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کا انجن خراب ہوچکا تھا۔ کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کا ایک گروپ یونانی جزیرے میدیلی کو جانے کی کوشش میں تھا ۔ انہوں نے کسی ذریعے سے مدد کی درخواست کی تھی،جس کے بعد کو کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچتے ہوئے انہیں سمندر سے نکال لیا۔ غیر قانونی تارکین وطن کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد آئیواجیک کے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے مرکز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بحیرہ ایجین کے حزیرہ کیوز کے کھلے سمندر میں غیر قانونی مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 4 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔یونانی وزیر برائے امیگریشن نے حادثے کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک شخص لاپتا ہے۔