اترپردیش اور دہلی کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان بیان بازی

191

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاستوں اترپردیش اور دہلی کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان بیان بازی شروع ہوگئی۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے بیان میں دہلی کے ہم منصب اروندکیجریوال پر طنز کیا۔ انہوں نے ایودھیا کی مفت یاترا کا اعلان کیا تھا۔ ناتھ کا کہنا تھا کہ کورونا بحران میں اترپردیش اور بہار کے مزدوروں کو دہلی سے بھگانے والے دہلی کے وزیر اعلی کو انتخابات کے وقت بھگوان رام اور یوپی کے لوگ یاد آرہے ہیں ۔ بی جے پی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ناتھ نے کہا کہ یہ لوگ پہلے رام کو گالی دینے سے بھی نہیں چوکتے تھے ،تاہم آج جب لگ رہا ہے کہ رام کے بغیر نیا پار ہونے والی نہیں ہے تو رام کے درشن کے لیے ایودھیا آرہے ہیں۔