چین: یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں دھماکے سے 2افرد ہلاک

343
بیجنگ: چینی یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں دھماکے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ایک یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کو نان جنگ شہر میں واقع ہوا بازی و خلائی علوم کی یونیورسٹی کی ایک تجربہ گاہ میں دھماکے کی اطلاع ملی۔ دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔