بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 2امریکی جہاز بحیریہ احمر پہنچ گئے

167

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے امریکی بحریہ کے 2جہاز 7برسوں میں پہلی بار بحیرئہ احمر کے پانی میں داخل ہو گئے۔ ان کی آمد کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی تجارت کے راستوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو تقویت پہنچانا ہے۔یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فوج نے بحریہ کے اس نوعیت کے جہاز کو علاقے میں بھیجا ہے۔