کیلی فورنیا میں خشک سالی کا راج پانی کی شدید قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ

144

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خشک سالی ، گرم اور خشک موسم اور پانی کی قلت نے سنگین مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ خبررساں ادارو کے مطابق گورنرگیون نیوسم نے ریاست بھر میں خشک سالی کی ایمرجنسی جاری کرتے ہوئے حکام کو اجازت دی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ریاست بھر میں پانی کے استعمال کے حوالے سے پابندیاں نافذ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب موسمیات نے 7 انچ تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔