جمہوریہ کانگو میں طلبہ پارلیمان کی نشستوں پر براجمان‘ اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ

183

برازاویلا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں سیکڑوں طلبہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاجاً پارلیمان کے اندر داخل ہوکر نشستوں پر براجمان ہوگئے اور نعرے بازی کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق افریقی ملک کانگو میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی ملک بھر کے اساتذہ نے تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کے لیے احتجاجاً کلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور طلبہ تعلیم کا سلسلہ منقطع ہونے پر پریشان ہیں۔