آٹا چینی ،دال گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں،فواد چوہدری

239

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ صحت، تعلیم سمیت 4 بنیادی اشیا آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھاکہ اب پنجاب کا ہرخاندان بھی صحت کارڈ سے سالانہ 10لاکھ روپے استعمال کرسکے گا جبکہ اس گیم چینجر پروگرام سے اب کوالٹی علاج غریب اورمتوسط طبقے کو میسرہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ دسمبر سے شروع ہوکر مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے، عوام صحت کارڈ اپنی مرضی کے ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے ، اس سے سرکاری ہی نہیں پرائیوٹ ڈاکٹر اور اسپتال میں بھی علاج بلامعاوضہ میسر ہو گا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیا آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں، بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیرملک آگے نہیں جا سکتا۔ جعلی خبروں کے حوالے سے قانون بنا کرکابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیرملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔