ظہور بلیدی باپ پارٹی کے نئے پارلیمانی لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

182

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کو پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔ظہور بلیدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کثرت رائے سے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔