برطانیہ اور نیوزی لینڈ میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

206

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ یہ بالکل ویسا ہی معاہدہ ہے، جیسا برطانیہ نے جون میں آسٹریلیا کے ساتھ کیا تھا۔ یہ معاہدہ نافذ ہونے کے بعد دونوں ممالک اپنی 97فیصد برآمدی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دیں گے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد سے برطانیہ نئے معاشی اتحادیوں کی تلاش میں ہے۔