رام اللہ اتھارٹی کی کرپشن کے باعث فلسطینیوں کی مدد نہیں کرسکتے‘ سوئیڈن

207

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کی وزیر خارجہ اینا لنڈے نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے اثرات فلسطینیوں کی امداد پر پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی کرپشن کی وجہ سے فلسطینیوں کی مدد سے قاصر ہیں۔ سوئیڈن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں تعطل کو توڑنے سے فلسطینیوں کے ساتھ سوئیڈن کے تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ سوئیڈن کی وزیر خارجہ نے حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیاہے۔انہوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلسطینی صدر ، وزیر اعظم محمداشتیہ اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔