حکومت غیر اسلامی بلوں اور نظام تعلیم سیکولر بنانے سے باز رہے،لیاقت بلوچ

678
کراچی: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ صوبائی کونسل کے تنظیمی اجلا س سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اگر ریاست مدینہ بنانے میں مخلص ہے تو جبری تبدیلی مذہب بل ،گھریلو انسداد تشدد بل منظور کرانے،نظام تعلیم کو سیکولر بنانے کی کوشش نہ کرے اور نفاذ اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بند کرے ،جبری تبدیلی مذہب بل سمیت دیگر غیر اسلامی قانون سازی اور حکومت کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف ملی یکجہتی کونسل بھر پور احتجاج اور مزاحمت کرے گی ،تمام پارٹیاں مل کر جدو جہد کریں گی ،اسلام سے متصادم قانون سازی ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دباؤ میں اسلامی قوانین میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، حکمران امریکا و مغرب اور بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے ان کے آلہ کار بن کر عوام کے احساسات و جذبات کو مجروح کرنے اور اسلامی اقدار و روایات اور شعائر اسلام کی پامالی سے باز رہیں ،سیکو لر اور لبرل عناصر کی مذموم سازشوں اور کوششوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی میں ’’اسلام سے متصادم قانون سازی ‘‘کے خلاف سیمینار اور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی ،مغربی ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش اور سازشوں کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے زیر نگرانی آئندہ 3 سال کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔لیاقت بلوچ نے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جس کے مطابق ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو ،جنرل سیکرٹری قاضی احمدنورانی ،سینئر نائب صدرعلامہ ناظر عباس تقوی،نائب صدور حافظ محمد امجد،حزب اللہ جھکڑو، علامہ محمد صادق جعفری،حافظ نصر اللہ چنا ،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ،مفتی محمد ہاشم،ممتاز رضا سیال، برجیس احمد،مفتی محمد اعجاز مصطفی،ڈپٹی سیکرٹریز عارف رشید، نعیم خان ،حافظ محمد انور،ڈاکٹر نویدالرحمن ، لئیق احمد، مفتی عبد الحفیظ کھوڑو،محمود عسکری ، رابطہ سیکرٹری مولانا عبد الوحید،سیکرٹری مالیات مسلم پرویز،سیکرٹری میڈیا کمیٹی زاہد عسکری ،حافظ عمر فاروق، علی نقوی ،مجاہد چنا،ڈاکٹر محمود عالم ، ناصر حسینی ،مصالحتی کمیشن کے صدر انجینئر محمد عبد الغنی ، علامہ اقبال انجم قادری، خطبات جمعہ کمیشن کے صدر محمد حسین محنتی ،سیکرٹریز مولانا رضی حیدر،مولانا ملک غلام عباس،علمی تحقیقی کمیشن کے صدر قاری عبد الحفیظ سیکرٹریز آغا مجتبیٰ زمانی ،ڈاکٹر محمود عالم ،اسد اقبال زیدی ،علما مشائخ رابطہ کمیشن کے صدر نصر اللہ چنا، سیکرٹریز پیراحمد عمران ،مولانا اصغر شہیدی ،نصر اللہ چناہوں گے ۔لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت سالانہ مجلس عاملہ کے 4اور صوبائی کونسل کے 2 اجلاس منعقد کیے جائیں ،سال میں ایک بار اتحاد امت کانفرنس منعقد کی جائے ،کراچی کی طرح اندرون سندھ کے شہروں میں بھی تنظیم سازی کی جائے ۔