سوڈان میں حکومت مخالف مظاہرے‘ ہنگامی اجلاس طلب

290
سوڈان: نیم فوجی حکومت کے خلاف شہری احتجاج کررہے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک سوڈان میں کئی روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2019ء میں عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک شدید سیاسی بحران کا شکار چلا آ رہا ہے۔ وزیراعظم نے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل کے سامنے دھرنا دینے والے ہزاروں مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ عبداللہ حمدوک کی عبوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ادھر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہنگامی اجلاس کا مقصد ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنا ہے۔