مچھلی کے تیل کا زیادہ استعمال قلبی امراض کا سبب بن سکتا ہے

454

ایک نیا مطالعہ ثابت کرتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس دل کی دھڑکنوں کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب خوراک 1 گرام فی دن ہو۔

 مچھلیوں کے تیل کی گولیوں اور سپلیمنٹس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر مچھلی کے تیل میں پائے جاتے ہیں۔

مچھلی کو عام طور پر دل کی صحت مند غذا سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ مطالعات نے کیمیائی شکل میں اومیگا 3 کو ایٹریل فبریلیشن (اے-فائب) کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جوڑا ہے۔

اے فائب میں دل کے اوپری چیمبر مؤثر طریقے سے کام کرنے کے بجائے افراتفری میں کام کرنا شروع کردیتے ہیں. یہ فوری طور پر جان لیوا نہیں ہے لیکن وقت کے ساتھ یہ پیچیدگیوں جیسے دل کا دورہ یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

لاس اینجلس کے سیڈرس سینائی میڈیکل سینٹر میں کارڈیالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین البرٹ نے کہا کہ اگرچہ کچھ مطالعات میں اومیگا 3 استعمال کرنے والوں میں اے فائب کا زیادہ خطرہ پایا گیا ہے لیکن کچھ کیسز میں ایسا نہیں بھی ہوتا.