ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

473

دبئی (نمائندہ خصوصی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ ایڈیز کے خلاف پاکستان نے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہینوں نے کالی آندھی کو چت کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے 131 رنز کے ہدف کو پاکستانی بلے بازوں نے صرف3 وکٹیں گنوا ںکر 16 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔میچ کی سب سے خاص بات فخرزمان کی عمدہ بیٹنگ تھی جنھوں نے 24 گیندوں پر 46 رنز کی آئوٹ کلاس اننگ کھیلی اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان بابر اعظم نے بھی پہلے ہی وارم اپ میچ میں نصف سنچری جڑ کر ٹورنامنٹ کا جارحانہ آغاز کردیا جب کہ شعیب ملک 14 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لینڈلی سمن اور فلیچر نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور ون ڈاؤن آنے والے کرس گیل بھی صرف 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار بولنگ کے باعث صرف 63 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں صرف ہٹ مئیر اور کیرن پولارڈ کے درمیان شراکت قائم ہوئی جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 130 رنز ہی بناسکی۔