نورمقدم قتل کیس؛ ظاہر جعفر کی والدہ کی ضمانت منظور

416

سپریم کورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض  منظور کر لی۔

سپریم کورٹ نےمرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواست خارج کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی  ملزم کی والدہ کا کردار سیکنڈری ہے۔

عدالت نے  نے ملزمان کے وکیل کی  ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ٹرائل سے متعلق فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی، ٹرائل کورٹ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا پورا حق فراہم کرے۔

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

دوران سماعت وکیل مدعی شاہ خاور نے موقف اپنایا کہ والد اور والدہ دونوں کا کردار سہولت کاری کا ہے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ تسلیم  بھی کر لیں کہ  والدہ کو قتل کا علم تھا مگر وہ کراچی بیٹھ کر روک تو نہیں سکتی تھی۔