مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

325

ریاض: سعودی حکومت نے مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکیں گے، حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

نئے احکامات کے بعد سماجی فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات بھی اتار دیے گئے ہیں۔