پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سی ای اوکیلیے اشتہار دیدیا

169

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا جس کے بعد عہدے کے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے مدت ابتدائی طور پر 3 سال کی رکھی گئی ہے، بورڈ میں سی ای او کا عہدہ اس وقت خالی ہے جب کہ سی او او سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہوا ہے۔ وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی کا عہدہ خالی ہوا، ان کے عہدے کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونا تھا لیکن چیئرمین رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے اور وسیم خان نے اختیارات میں کمی دیکھتے ہوئے مدت ہونے ختم سے پہلے استعفی دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ضرورت کی وجہ سے سی ای او کی تقرری لازمی ہے لہذا پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کا منصوبہ بنایا ہے، نئے سی ای او بہت بااختیار بھی نہیں ہو ں گے۔