ڈینگی وائرس کاپھیلاؤ : متاثرہ مریضوں کیلیے اسپتالوں میں جگہ ختم

245

لاہور : ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کےمریضوں کے جگہ ختم ہوگئی،427مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،صوبے بھر میں 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی ڈینگی سےمتاثر 47 مریض نئے رپورٹ ہوئے ہیں۔

حیدر آباد کے سول اسپتال میں ڈینگی سے متاثر خاتون انتقال کرگئیں، کورونا کے بعد ڈینگی وائرس بھی تیزی سےپھیلنے لگا۔