ڈینگی وائرس میں مزید اضافہ ، 2 افراد اور انتقال کرگئے

279

اسلام آباد: کوروناکے بعد ڈینگی وائرس بھی تیزی سے پھیلنے لگا، وفاقی دارلحکومت اور پشاور میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہواہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایک ماہ میں ڈینگی سے 4لوگ  اور پشاور میں 3لوگ انتقال کرگئے،وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 67اورلاہور میں 139کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2ہزار 2سو 27جگہوں پرڈینگی لاروے تلف کیے ہیں،لاروا ملنے کی صورت میں ایف آر اور جرمانے ہونگے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے غریب کا خون نچوڑنے کے لیے ایف آر اور جرمانے کررہی ہے، کورونا سے بچنے کے لیے زبردستی ویکسین تو لگائی جارہی ہے، لیکن ڈینگی سے بچنے کے لیے کسی بھی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔