کورونا کیسز میں کمی، ڈینگی وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ

413

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں کمی ہونے لگی، ڈینکی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ڈینگی سے مزید 67افراد متاثر ہوگئے،شہری علاقوں میں 32مریض رپورٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 277ہوگئی،پنجاب میں 136مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں سب سےزیادہ ڈینگی سے لوگ متاثر ہوئے ہیں،جن کی تعداد 103ہے۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز خیبر پختونخواہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، کے پی کے میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 277ہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت ڈینگی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرہی ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اسی طرح قائم ہیں ، حکومت کچرا اٹھانے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا کو چھوڑ کر ڈینگی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کرے اور پینے کی پانی کا صاف پانی مہیا کیا جائے ، لائنوں میں گٹر کا پانی آتا ہے، جس کی وجہ سے ٹنکیوں میں ڈینگی پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوتاہے۔