لٹیرے حکمرانوں نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو کنگال کردیا،میاں محمد اسلم

300
اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم رابطہ عوام اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میںاپنے جھنڈے، منشور اور نشان کے تحت حصہ لے گی اور بڑی کامیابی حاصل کر ے گی۔ گزشتہ 73 برس سے برسراقتدار طبقے نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر قوم کوجن مسائل سے دو چار کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم دیانت دار قیادت کا انتخاب کر کے ظلم کی اس رات کی سحر کر دے۔ انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کو قوم نے تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا، انہوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی، کر پشن، بے رو ز گاری اور غربت کا تحفہ دیا۔ وسائل سے مالا مال ملک معاشی طو ر پر حکمرانوں کی لو ٹ مار کی وجہ سے کنگال ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل آئی ٹین کے دورے کے موقع پر مختلف پرو گرامات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے کا رکنان بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے ذریعے لوگوں کے دروازے پر دستک دیں اور انہیں اپنا ہمنوا بنائیں۔ قوم کو ووٹ دینے کے رویے اور طر یقے کو بد لنا ہو گا ووٹ کی پر چی کے درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کلمہ طیبہ کے نام سے تبدیلی کی ہو ا چل پڑی ہے۔ لو گ پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور پیپلز پا رٹی کی روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ اگر قوم نے موقع دیا تو جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی اسلامی فلاحی مملکت بنائے گی۔