محمد حفیظ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ جیتنے کیلیے پر امید

144

لاہور(جسارت نیوز)آل رائونڈرمحمد حفیظ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ جیتنے کیلیے پر امید ہیں۔ محمد حفیظ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہمیشہ ہائی وولٹیج ہوتا ہے، دبائو والے میچ میں اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے صلاحیتوں کا اظہار کرنے والی ٹیم ہی برتری حاصل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت پریشر کا شکار ہوا اور ہار گیا، امید ہے کہ اس بار بھی ہم روایتی حریف کو نہ صرف دبائو کا شکار کریں گے بلکہ اسے برقرار بھی رکھیں گے،پاکستان کے پاس میچ وننگ بیٹرز اور بولرز موجود ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ اسپنرز کو کم پریکٹس ملی۔گزشتہ سال اپنی کارکردگی کا گراف تھوڑا نیچے آنے کے سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ بیٹنگ نمبر سے بھی فرق پڑا، میں کسی نہ کسی طور پر ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کرتا رہا ہوں۔