سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید کوصدر پاکستان نے اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا

298

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید کو نیشنل مینجمنٹ کالج میں بہترین کارکردگی پر صدر پاکستان عارف علوی نے اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ‘ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے عابد مجید 114 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کا حصہ ہیں یہ تربیتی سیشن 24 مئی سے24 ستمبر تک جاری رہا جس میں انہوں نے حصہ لیا اور کوالیفائی کرلیامینجمنٹ ٹریننگ کورس کے دوران انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی مدد کی جس کی وجہ سے محمد عابد مجید کو ” The most helpfull participant ” کا سرٹیفیکیٹ بھی دیاگیا۔