ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

195

پراگ(جسارت نیوز)ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، کوارٹر فائنل میں انہوں نے لڈزیا ماروزیوا اور اینا ڈینیلینا کو شکست دی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی جانگ نے بیلاروس کی لڈزیا ماروزیوا اور قزاخستان کی اینا ڈینیلینا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 6-10 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔