ہربرٹ ہرکاز اور گیل مونفلس نے موزل اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

224

پیرس(جسارت نیوز)ہربرٹ ہرکاز نے اینڈی مرے، گیل مونفلس نے نیکلوز باسیلاشویلی، پابلو کارینو بسٹا نے ہولگر رون اور پیٹرگوجووک نے مارکوس گرون کو شکست دے کر اے ٹی پی موزل اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس کے کانٹے دار مقابلے فرانس میں جاری ہے۔ مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈ پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔