بابراعظم کو اب بس ایک ماہ میں بڑا ہونا ہو گا، رمیز راجا

360

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ اب بابر اعظم کو جلدی سے بڑا ہونا ہوگا ایک ماہ ہے بس ان کے پاس۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں میدان سے باہر کھلاڑیوں کو جذبہ و حوصلہ دینا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے کپتان کو تگڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ 92میں ہمارے پاس نصرت فتح کی قوالی تھی اس ٹیم کے لیے بھی کچھ ایسا کرنا ہوگا، کپتان کا رول بہت اہم ہے ٹیم کو اٹھانا اس کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس ایک پلان ہونا چاہیے اور سب سے اہم چیز پاکستان کو جتوانا ہے۔رمیز راجا نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہمیں ٹرائینگلولر سیریز کرانی پڑی گی کیونکہ اس طرح کی سیریز مداحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔