تُرک ساحلی محافظوں نے 158 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

72

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک ضلع آئیدن کے قصبوں قوش اداسی اور دیدیم کے قریب کھلے سمندر میں 158 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ بعض تارکین وطن قوش اداسی اور دیدیم کے قریب ربرکی کشتیوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس اطلاع پر ٹیموں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 158 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ بعد میں ان تارکین وطن کو ضروری کاروائی کے لیے ضلع آئیدن کے شعبہ امورہجرت لے جایا گیا۔واضح رہے کہ یورپ جانے کی کوشش میں تارکین وطن بحیرہ روم کا راستہ اختیار کرتے ہیں، تاہم یونان کے سیکورٹی اہل کار انہیں کھلے سمندر میں پھینک دیتے ہیں۔