امریکی ڈاکٹروں کا انتہائی عجیب و غریب مرض سے سامنا

589

یقیناً اگر آپ اپنے مقعد سے پیشاب کرنا شروع کردیں اور اپنے عضو تناسل سے گیس یا فضلات خارج کرنا شروع کردیں تو یہ ایک خوفناک مکس اپ ہے اور آپ کو فوراً ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے.

امریکا میں ایک 33 سالہ شخص جس کی شناخت اور مقام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، 2 سال تک اس عجیب و غریب بیماری میں مبتلا رہا، پھر جاکر اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا.

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے گزشتہ ماہ شائع ہونے والا ایک تحقیقی مضمون ، جس کا عنوان ‘A Curious Case of Rectal Ejaculation’ ہے، میں اس کیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، “ایک 33 سالہ منشیات کا عادی شخص 5 دن سے ہورہے مثانوں میں درد کی شکایت لے کر آیا۔ اس نے پچھلے دو سالوں سے pneumaturia (پیشاب کے ساتھ گیس کا خارج ہونا اور fecaluria (پیشاب کی نالی سے فضلات کا بھی خارج ہونا) کے علاوہ مقعد سے کافی مقدار میں پیشاب اور نطفہ خارج ہونے کی بھی شکایت کی۔”

تاہم یہ بات انتہائی حیران کُن ہے اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کیلئے دو سال انتظار کرنے کا فیصلہ کیوں کیا. یہ معلوم نہیں.

پیشاب کا ٹیسٹ کرنے پر پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا پتہ چلا ہے جبکہ کمر کے سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ اس کے بائیں مثانے کی نالی میں سوجن اور اس کے پروسٹیٹ میں گیس بھری ہوئی ہے۔