قومی کرکٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات آج ہوگی

118

اسلام آباد(جسارت نیوز)ورلڈکپ سے قبل حوصلہ بڑھانے کیلیے قومی کرکٹرز کی وزیراعظم عمران خان سے (آج)بدھ کوملاقات ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بدھ کو قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔ پیٹرن انچیف عمران خان کی ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکارسے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے۔ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجہ، ٹیم کوچزاورپی سی بی کے دوسرے اہم حکام بھی موجود ہوں گے۔