نیشنل ریفریز فٹ سال ریفریشر کورس اسلام آباد میںختم

309

 

اسلام آباد (سید وزیر علی قادری):پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام 2 روزہ نیشنل ریفریز فٹ سال ریفریشر کورس پی ایس ایف ایف ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں اختتام کو پہنچ گیا ، کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد تھے جہنوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک،خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹر ی معین الدین، راولپنڈی ڈسٹرکٹ سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان اور سیکرٹری انور خان بھی موجود تھے، کورس میںپنجاب، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے نیشنل ریفریز نے شرکت کی، جن میں ضرار محمود پیرزادہ، عارف گل، عقیل گل، محمد ریاض، نعیم سرور، اختر حسین، منیب اللہ اور شاہ سرور خان شامل ہیں۔