نوازشریف نے سندھ میں پارٹی منظم کرنے کی ہدایت کی ہے،شہباز شریف

344

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سندھ میں پارٹی منظم کرنے کی ہدایت کی ہے‘ جمہوریت کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا‘ 58 ٹو بی کے تحت کئی جمہوری حکومتوں کے بستر گول کیے گئے تھے‘ مرحوم سردار عطا اللہ مینگل نے آئین کی اس شق کے خلاف بھرپور جدوجہد کی‘ ان کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اتوار کو شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور وفد کے ہمراہ سردار اختر مینگل کے گھر گئے اور مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا‘ عوام کو ان کے وسائل پہنچانے ہوں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے مقامی ہوٹل میں کراچی ڈویژن کی تنظیمی عہدیداروں اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے بھی ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سندھ میں پارٹی آرگنائزکرنے کی ہدایت کی ہے،جس پر کام جاری ہے‘ تمام عہدیدار اپنے دل صاف کریں ، ایک دوسرے کو گلے لگائیں ‘عوام نے کنٹونمنٹ الیکشن میں نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے۔