قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ

134

لاہور(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بہتر سہولیات ہونے کی وجہ سے قومی ٹی 20ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے جو کچھ ہوا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہوا، پاکستان کی ہوم کرکٹ پر دبائو بڑھا ہے، ٹیم اس صورتِ حال کا غصہ اپنی پرفارمنس سے نکالے۔