سکیورٹی ٹیم کی رپورٹ دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گے، انگلش بورڈ

288

لندن(جسارت نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کی سکیورٹی ٹیم آج یا کل رپورٹ دے گی جس کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سے آگاہ ہیں، ہم وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے اچانک دورہ کیوں منسوخ کیا۔ترجمان نے کہا کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے ان کے سکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ہے جس سے رابطے میں ہیں، ماہرین کی ٹیم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔